اسمگلنگ کا الزام، ڈھاکا میں شمالی کوریا کا سفارت کار ملک بدر
منگل 9 اگست 2016 10:44
ڈھاکہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اگست۔2016ء )بنگلہ دیش نے اسمگلنگ کے الزام میں شمالی کوریا کے ایک سفارت کار کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ سفارت کار شپنگ کنٹینر کے ذریعے بنگلہ دیش میں ایک ملین سے زائد سگریٹ کے پیکٹ اور الیکٹرانک سامان لانے کی کوشش میں تھا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈھاکا میں تعینات شمالی کوریا کے فرسٹ سکیرٹری ہان سون اِک کو ملک چھوڑنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس نے نصف ملین ڈالر سے زائد مالیت کا سامان بنگلہ دیش لانے کے بارے میں کسٹم حکام کو پہلے سے مطلع نہیں کیا تھا۔بنگلہ دیشی وزیر خارجہ شاہد الحق نے تصدیق کی ہے کہ ہان سون اِک کو ملک چھوڑنے کا کہہ دیا گیا ہے لیکن انہوں نے اس حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں۔(جاری ہے)
شاہد الحق نے بتایا، ”ہم نے شمالی کوریا سے کہا ہے کہ انہیں (ہان سون اِک) کو واپس بلا لیا جائے کیونکہ وہ سفارتی اقدار کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔
“ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ ڈھاکا میں تعینات شمالی کوریا کے فرسٹ سیکرٹری کب بنگلہ دیش سے رخصت ہوں گے تاہم مقامی میڈیا کے مطابق ہان سون اِک کو پیر کے دن تک کی مہلت دی گئی ہے۔ڈھاکا میں کسٹم کے ایک اعلیٰ اہلکار معین الخان نے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے سفارت کار ہان سون اِک نے رواں ماہ کے آغاز پر سفارتی استثنیٰ کا استعمال کرتے ہوئے کچھ ایسی مصنوعات درآمد کرنے کی کوشش کی تھی، جو مشتبہ طور پر بلیک مارکیٹ تک پہنچائی جانا تھیں۔بنگلہ دیش میں کسٹم انٹیلی جنس شعبے کے سربراہ معین نے کہا، ”اس سفارت کار نے کہا کہ اس کنٹینر میں خوراک اور مشروبات ہیں۔ جب ہم نے اس کارگو کنٹینر کو کھولا تو اس میں مہنگے سگریٹوں کے سولہ لاکھ پیکٹ اور الیکٹرانک سامان موجود تھا۔“مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 9 اگست 2016 کی مزید خبریں
-
وزیراعظم ،آرمی چیف اور وزیر اعلی بلوچستان کی سول سنڈیمن ہسپتال خودکش حملے میں زخمیوں کی عیادت
-
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی انتہائی ہنگامی حالات میں دبئی روانگی، آصف علی زرداری سے ملاقات،قومی سیاسی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا
-
اسلام آباد،انڈین ہائی کمشنر اور چیف فیڈرل لینڈ کمشنر کی گاڑیوں میں ٹکر،گاڑیوں میں سوارتمام افراد محفوظ رہے
-
راولپنڈی،خواتین اور بچیوں پر خنجر سے حملہ کر کے زخمی کرنے والا پراسرار شخص پولیس کے لئے معمہ بن گیا
-
کوئٹہ ،سول ہسپتال خودکش حملے میں زخمی 29 افراد کو پاک فوج نے C-130 طیارے کے ذریعے علاج کیلئے کراچی منتقل کر دیا
-
قومی اسمبلی:سانحہ کوئٹہ کی شدیدمذمت ، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنیکامطالبہ
-
بوگس نمبر پلیٹ لگانے اور بنانے والوں کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکے گا
-
یکم دسمبر 2016ء سے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی
-
کرکٹر اسٹیفن او کیفی کا نشے میں خراب رویہ
-
افغانستان میں نیٹو قافلے پر بم حملہ،2 امریکی فوجی زخمی
-
چینی کمپنی جرمن روبوٹ ساز فرم کے پچانوے فیصد شیئرز کی مالک
-
داعش نے عراق میں 52 افراد کو زندہ جلا دیا
-
انسباخ خودکش بمبار ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے رابطے میں تھا، سعودی عرب
-
اسمگلنگ کا الزام، ڈھاکا میں شمالی کوریا کا سفارت کار ملک بدر
-
بھارت، ٹریفک حادثہ ، دس افراد ہلاک، 30سے زائد زخمی
-
سعودی حکومت نے شادی شدہ جوڑوں کو طلاق سے بچانے کے لئے انوکھا حل ڈھونڈ لیا
-
کوئٹہ سول ہسپتال میں خودکش حملہ، وکلاء و صحافیوں سمیت 71 سے زائد افرادشہید
-
ملک کو دہشتگردوں سے پاک کیا جائے گا،جنرل راحیل شریف
-
دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے پوری طاقت کے ساتھ کارروائی کریں،وزیراعظم نواز شریف کی سیکورٹی اداروں کو ہدایت
-
افغانستان میں پاکستانی کرنسی رکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے اور اس کے تبادلہ کی مکمل اجازت ہے،افغان سفیر کی ٹیلیفون پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وضاحت
-
افغان مہاجرین کی بے دخلی کیخلاف جے یوآئی کااحتجاجی تحریک شروع کرنے کافیصلہ
-
بلوچستان میں 70 فیصد مشتبہ دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر ہے ، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا کسی کو بھی پتہ نہیں ، یہ دہشتگرد پاک چین اقتصادی راہداری کے لئے بھی خطرہ ہیں، بلوچ لبریشن آرمی (بے ایل اے )کے کمانڈر ... مزید
-
وقاص شاہ قتل کیس؛ ایم کیو ایم کے سابق یونٹ انچارج کو سزائے موت
-
سعودی فرماں رواں کا غیر ملکی محنت کشوں کے مسائل فوری حل کرنے کا حکم
-
پشاور : صوبے بھر میں سابق صدر پرویز مشرف کی ملکیتی اراضی کے بارے میں رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال
-
گلگت،ائیرپورٹ میں سیکورٹی اہلکار کی پارلیمانی سیکریٹری برائے کھیل و ثقافت برکت جمیل سمیت ارکان اسمبلی سے بدتمیزی
-
مضر صحت پانی بیچنے والوں کو چین کی طرح سزائے موت دینے کا حکم دیا جائے
-
غیرت کے نام پر بٹگرام میں شادی شدہ لڑکی اور شادی شدہ مرد کو قتل کردیا گیا ، لواحقین کو انصاف کی بجائے دھکے مل رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.