وقاص شاہ قتل کیس؛ ایم کیو ایم کے سابق یونٹ انچارج کو سزائے موت

عدالت نے آصف علی کو غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 7 سال سزا بھی سنادی 11 مارچ 2015 کو نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران وقاص شاہ کو گولی لگی تھی

منگل 9 اگست 2016 10:51

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اگست۔2016ء ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وقاص شاہ قتل کیس میں متحدہ قومی موومنٹ کے سابق یونٹ انچارج آصف علی کو سزائے موت سنادی ہے۔

(جاری ہے)

ٍْ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وقاص شاہ قتل کیس میں ایم کیو ایم کے سابق یونٹ انچارج آصف علی کو سزائے موت سنادی ، اس کے علاوہ اسے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 11 مارچ 2015 کو رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مارا تھا اور اس دوران نامعلوم سمت سے فائر کی گئی گولی کے نتیجے میں وہاں موجود ایم کیو ایم کا کارکن وقاص شاہ جاں بحق ہوگیا تھا۔ رینجرز نے ملزم آ آصف شاہ کو اندرون سندھ سے حراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا تھا۔