ٹویاٹاجرمن اور فرنچ کمپنی رینالٹ کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی

پیر 8 اگست 2016 10:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اگست۔2016ء) غیرملکی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں جاپانی کمپنی ٹویاٹاجرمن کمپنی برانڈ ولکس ویگن اور فرنچ کمپنی رینالٹ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا عندیہ دے دیا جبکہ حکومت نے جاپان کی مدد سے گاڑیوں کی ٹیسٹنگ کرنے کے لیے کراچی میں ایک ایسا انسٹی ٹیوٹ قائم کرنیکا منصوبہ بنایا ہے تفصیل کے مطابق جاپانی کمپنی ٹویاٹاجرمن کمپنی برانڈ ولکس ویگن اور فرنچ کمپنی رینالٹ پاکستان میں جوائنٹ وینچر کے لیے دلچسپی رکھتی ہیں مگر استعمال شدہ سکینڈ ہینڈ کاروں کی درآمد اس راستے میں بڑی رکاوٹ ہے انجیرنگ بورڈ کے حکام کے مطابق پاکستان میں کاریں تیارکرنے والی کمپنیاں اپنی استعداد کے مطابق گاڑیاں تیار نہیں کر رہی ہیں جس کی وجہ سے ایک طرف تو مقامی گاڑیوں کی قیمت زیادہ ہے دوسری جانب بیرون ملک سے نئی گاڑیاں درآمد ہوتی ہیں پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے والے صارفین کو تحفظ دینے والی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کر رہے، مقامی کار مینوفیکچررز جدید ماڈلز بھی متعارف نہیں کراتے۔

متعلقہ عنوان :