3سال عوام سڑکوں پرحکومت کے خلاف نہیں نکلے ، پرویزرشید

2013ء کے مقابلے میں2016ء کاپاکستان زیادہ پرامن ہے الیکشن کمیشن اورعدالتوں سے رجوع کرنے والوں کاسڑکوں پرنکلے کاکیامقصدہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 8 اگست 2016 10:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اگست۔2016ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشیدنے کہاہے کہ 3سال عوام سڑکوں پرحکومت کے خلاف نہیں نکلے ،2013ء کے مقابلے میں2016ء کاپاکستان زیادہ پرامن ہے ،الیکشن کمیشن اورعدالتوں سے رجوع کرنے والوں کاسڑکوں پرنکلے کاکیامقصدہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان سے لوڈشیڈنگ ختم ہورہی ہے اورروشن پاکستان بن رہاہے ،2017ء میں بجلی اضافی ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت چیلنجزسے نمٹ رہی ہے ،چیلنج کرتاہوں کہ نوازشریف نے کرپشن نہیں کی ،مشرف حکومت بھی ن لیگ کے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکی۔انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرکے عوام نے بھی ن لیگ پرمکمل اعتمادکااظہارکیاہے ،ن لیگ عوامی مسائل حل کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام 3سال سے سڑکوں پرحکومت کے خلاف نہیں نکلے ،الیکشن کمیشن اورعدالتوں سے رجوع کرنے والے اورجوسڑکوں سڑکوں پرنکل آئے ہیں پتہ نہیں ان کواداروں پراعتمادنہیں ہے