بعض سیاسی مخالفین کو خوف ہے کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہوگئے توان کی سیاست ختم ہوجائے گی:شہبازشریف
مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شفافیت، معیاراور برق رفتاری ساتھ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا کلچر متعارف کرایاہے شکست خوردہ سیاسی عناصرپھرکنٹینر سیاست سے تیزرفتار ترقی کے عمل کو روکنے کے د رپے ہیں وفاقی حکومت اورپنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کر کے نئی روایت ڈالی ہے:وزیراعلیٰ پنجاب
پیر 8 اگست 2016 10:48
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اگست۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے اور مسلم لیگ(ن) کی سیاست عوامی خدمت اورملک کی ترقی وخوشحالی کی سیاست ہے ۔منتخب حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کام کر رہی ہے اور 3سال ہر شعبے میں بہتری لانے کے لئے بے پناہ محنت سے کام کیاگیا ہے لیکن بعض سیاسی عناصر صرف ذاتی مفادات کی خاطرعوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں میں ایک بار پھررکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اورشکست خوردہ سیاسی عناصر ایک بار پھرکنٹینر سیاست سے تیزرفتار ترقی کے عمل کو روکنے کے د رپے ہیں اورقوم جان چکی ہے کہ ان عناصر کو عوام کی فلاح و بہبود سے کوئی سروکار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت جب وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے تو بعض سیاسی عناصر پھر بلوں سے باہر نکل آئے ہیں۔(جاری ہے)
پاکستان کے باشعور عوام ایسے سیاسی عناصر کے جھانسے میں پہلے آئے، نہ اب آئیں گے۔ جمہوریت میں فیصلے سٹرکوں پرنہیں بلکہ پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں۔دھرنا اورانتشار کی منفی سیاست کے باوجود عوامی خدمت کا مشن ہر حال میں پورا کریں گے۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر وسائل عوام کی ترقی و خوشحالی اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے پروگراموں پر نہایت شفاف انداز میں صرف کئے جارہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شفافیت، معیاراور برق رفتاری کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا کلچر متعارف کرایاہے اوراس ضمن میں تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی لازم قراردیا گیا ہے جس سے منصوبوں پر عملدر آمد میں شفافیت کو فروغ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور سماجی ترقی کے دیگر شعبوں میں میگا پراجیکٹس مکمل کئے گئے ہیں جن سے صوبے کے عوام مستفید ہورہے ہیں۔ غریب طبقات کی فلاح اور غریب گھرانوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے متعدد پروگرام کامیابی سے جاری ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اتریگی اوران سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریگی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت اورپنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کر کے نئی روایت ڈالی ہے اورپاکستان کی تاریخ میں منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے پر شبانہ روزکام ہورہا ہے اوریہ منصوبہ اپنی مثال آپ ہوگا،اس عظیم منصوبے کی تکمیل سے عوام کوبین الاقوامی معیار کی جدید سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بعض سیاسی مخالفین پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں سے خائف ہیں اوران سیاسی عناصرکو خوف ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ان کی سیاست ختم ہو جائیگی لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت کامحور عوام کی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہے اوران منصوبوں کی تکمیل کے لئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے گی۔احتجاجی سیاست کرنے والے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے اورپاکستان آگے بڑھتا جائے گا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 8 اگست 2016 کی مزید خبریں
-
ملالہ یوسفزئی نے شاہد آفریدی کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیدیا
-
رویہ بہتر ہونے تک عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ٹیم میں شامل نہیں کرینگے،شہریار خان
-
وزیراعظم نوازشریف کا امیرمقام کوٹیلی فون ، پشاورمیں کامیاب جلسہ کے انعقادپرمبارکباد
-
عمران خان کی چیریٹیز سے متعلق شائع شدہ معلومات انتہائی لغو اور حقائق کے بالکل برعکس ہیں،نعیم الحق
-
جو لوگ پہاڑوں پر ہیں یا بندوق اٹھائے ہوئے ہیں بیرونی قوتوں کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں، لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض
-
3سال عوام سڑکوں پرحکومت کے خلاف نہیں نکلے ، پرویزرشید
-
بلدیاتی نظام کے تحت بلدیاتی اداروں کو ایک ارب67کروڑ روپے فراہم کئے گئے
-
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبا نے صوبائی کابینہ میں شامل 9 نئے وزراء سے حلف لیا
-
کوہاٹ،آئل ریفائنری کے قیام کیلئے مختلف مقامات پردھرنے
-
وفاقی حکومت کا کرنسی نوٹ چھاپنے والی سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کی نجکاری کا فیصلہ
-
ٹویاٹاجرمن اور فرنچ کمپنی رینالٹ کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی
-
وزیراعظم کے احتساب تک عوام کے ساتھ رہوں گا،عمران خان
-
خیبر پختونخوا کو تحریک انصاف نے تباہ کر دیا ہے ، امیرمقام
-
میتھیو بیرٹ کی پاکستان داخلے کی ابتدائی رپورٹ وزیرِداخلہ کو پیش
-
ہیلی کاپٹر عملے کی باحفاظت واپسی :علماء کرام نے طالبان سے پس پردہ رابطوں کا آغاز کردیا
-
عمرا ن خان چندے کی ہیر پھیر اور احتساب کمیشن کی چارج شیٹ کا جواب دیں،پرویز رشید
-
حکومت نے قصاص اور احتساب تحریک سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنالی
-
وزیر اعظم نے انرجی کے تمام پروجیکٹس کی خود نگرانی کا فیصلہ کر لیا
-
بعض سیاسی مخالفین کو خوف ہے کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہوگئے توان کی سیاست ختم ہوجائے گی:شہبازشریف
-
افغان مہاجرین کی واپسی شروع ہونے کے باعث تین ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کافیصلہ
-
قاتل اقتدار کے دن تھوڑے رہ گئے ،تحریک قصاص نتیجہ خیز ہو گی،ڈاکٹر طاہر القادری
-
بیرون ممالک جن بڑے شہروں میں پاکستان کے قونصل خانے نہیں وہاں جلد از جلدقونصل خانے کھولے جائیں ،سراج الحق
-
کشمیر میں نہتے مظاہرین کیخلاف پیلٹ گن اور پیپر گیس جیسے مہلک ہتھیاروں کے استعمال پر عالمی اداروں اور ملکوں کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے، حافظ محمد سعید
-
سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے اہلخانہ کو چیک ملنا شروع
-
مالی کے شمالی علاقے میں اقوام متحدہ کے امن فورس کی گاڑی کے قریب دھماکہ‘ ایک اہلکار ہلاک ‘ 4 زخمی
-
ازبک ایئر لائن کے مسافر طیارے کی روس میں ہنگامی لینڈنگ
-
امریکہ نے ڈرون حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کو کم سے کم کرنے سے متعلق نئی پالیسی جاری کر دی
-
افغان حکومت اورحزب اسلامی کے درمیان امن مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا امکا ن
-
شاہ سلمان کی امیر قطر سے ملاقات، عرب اور خلیجی امور زیرِ بحث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.