ملتان میں چینی خاتون مشکلات کا شکار،سرکس مالک نے یرغمال بنالیا

اتوار 7 اگست 2016 11:43

ملتان( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اگست۔2016ء )نجی سرکس کے مالک نے دو سال سے چینی خاتون کو یرغمال بنا رکھا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سرکس میں کرتب دکھانے والی چینی خاتون کو ایک سرکس کے مالک نے یرغمال بنا رکھا ہے،چینی خاتون اینزی ولن کا کہنا ہے کہ سرکس کے مالک نے دو سال سے یرغمال بنارکھا ہے،میرا پاسپورٹ بھی اس نے ضبط کیا ہوا ہے اور مجھے تنخواہ بھی نہیں دی جاتی ،متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ واپس اپنے ملک جانا چاہتی ہوں لیکن مالک نے میرا پاسپورٹ ضبط کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے گھر نہیں جاسکتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :