خیبر پختونخوا حکومت کی سرکاری خزانے سے بیرون ملک علاج کے لئے افسران کی درخواستیں پر فنڈ جاری کرنے سے معذرت

اتوار 7 اگست 2016 11:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اگست۔2016ء)خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری خزانے سے بیرون ملک علاج کے لئے افسران کی درخواستیں پر فنڈ جاری کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کفایت شعاری پالیسی کے تحت بیرون ملک ورکشاپس ، سیمنارز میں سرکاری خزانے سے رقم خرچ کرنے اور بیرون ملک علاج کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ گریڈ سترہ ، اٹھارہ کے نو افسران جو بیماری کے علاج کے لئے صوبائی حکومت سے بیرون ملک علاج کے حوالے سے فنڈ طلب کیا تھا تاکہ وہ بیرون ملک علاج کرا سکیں تاہم صوبائی حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت ملازمین کو فنڈ دینے سے انکار کیا ہے اور موقف اختیارکیا ہے کہ سرکاری خرچے پر بیرون ملک جانے پر پہلے سے ہی پابندی عائدہے جس کے لئے فنڈز جاری نہیں کئے جا سکتے ۔

متعلقہ عنوان :