سعودی عرب کی جرمنی کو حالیہ حملوں کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش

اتوار 7 اگست 2016 12:04

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اگست۔2016ء)سعودی عرب نے جرمنی کو جولائی میں ایک خودکش بم دھماکے اور کلہاڑا حملے کی تحقیقات میں مدد کی پیش کش کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکام جرمنی میں حکام سے رابطے میں ہیں اور وہ انھیں دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات میں مدد دے رہے ہیں۔اب تک کی تحقیقات کے مطابق دونوں حملہ آوروں کا سعودی عرب میں مقیم داعش سے وابستہ لوگوں سے قریبی رابطہ تھا اور وہ ان سے آن لائن گفتگو کیا کرتے تھے اور ان سے ہدایات لیا کرتے تھے۔

جرمن حکام نے سعودی حکام کو ان روابط کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

داعش نے جرمن ریاست بوویریا کے شہر ووربرگ کے نزدیک 18 جولائی کو ایک حملے کی ذمے داری قبول کی تھی۔ایک سترہ سالہ لڑکے نے کلہاڑے سے وار کرکے پانچ افراد کو زخمی کردیا تھا اور بعد میں پولیس نے اس لڑکے کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔یہ ایک مہاجر لڑکا تھا اور اس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا پاکستان یا افغانستان سے تعلق تھا۔اس کے بعد ایک ستائیس سالہ شامی مہاجر نے 24 جولائی کو جرمنی کے جنوبی شہر انسبیک میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔اس واقعے میں پندرہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔اس کے موبائل سے ملنے والی ایک ویڈیو کے مطابق اس نے داعش کی بیعت کررکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :