پاکستانیوں نے رواں سال کے پہلے نصف میں دبئی میں 85 ارب روپے کی جائیدادیں خریدیں

اتوار 7 اگست 2016 12:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اگست۔2016ء) پاکستانیوں نے رواں سال کے پہلے نصف میں دبئی میں لگ بھگ 85 ارب روپے کی جائیدادیں خریدیں جو بھارتیوں اور برطانوی باشندوں کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے بالترتیب 7ارب اور 4 ارب درہم کی جائیدادیں خریدیں ۔گزشتہ اڑھائی برسوں میں پاکستانیوں نے دبئی رئیلٹی مارکیٹ میں 512 ارب روپے ( 18 ارب درہم ) کی سرمایہ کاری کی ۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کے میڈیا کے مطابق دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ نے اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ 2015 ء میں بھارتی سرفہرست رہے جنہوں نے 20 ارب درہم کی سودے بازی کی اور یہ سرمایہ کار 8756 سرمایہ کاروں کی طرف سے آئی برطانوی باشندوں نے 10 ارب درہم کی سرمایہ کاری کی اور 4889 سرمایہ کاروں نے اس سودے بازی میں حصہ لیا جبکہ پاکستانی تیسرے نمبر پر آئے اور 6106 سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کی ۔

متعلقہ عنوان :