افتخار چوہدری خلاف ضابطہ پلاٹ کے حصول کے لیے سر گرم

سابق چیف جسٹس نے 2009 میں ہاؤسنگ فاؤنڈیشن سے پلاٹ لینے سے انکار کیا تھا

اتوار 7 اگست 2016 12:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اگست۔2016ء)سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری خلاف ضابطہ پلاٹ کے حصول کے لیے سر گرم ہو گئے،7سال پہلے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی جانب سے پیشکش کے باوجود پلاٹ لینے سے انکا کردیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے سیکٹر ڈی 12کا پلاٹ حاصل کرنے کے لیے افتخار چوہدری نے موجودہ چیف جسٹس جسٹس انور ظہیر جمالی کو گزشتہ روز خط میں لکھا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12ٹومیں موجود پلاٹ کے لیے میرا عدالت جانااعلیٰ عدلیہ کے لیے شرمندگی کا باعث ہے،غیر ضروری تنازعہ ختم نہ ہوا تو عدالت سے رجوع کروں گا۔

ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے مطابق بورڈ قواعد و ضوابط کے مطابق کسی ریٹائرڈ جج کو پلاٹ نہیں دیا جا سکتا۔ذرائع کے مطابق ہاؤسنگ فاؤنڈیشن بورڈ سرونگ ججز اور سرکاری افسران کو پلاٹ دیتا ہے،سپرکورٹ کے موجودہ سینئر جج ڈی12ٹو میں پلاٹ کے اہل ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق چیف جسٹس (ر)افتخار چوہدری نے 2009میں دوران سروس پلاٹ لینے سے انکا ر کیا تھا لیکن ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی جانب سے حاضر سروس جج کو اسی پلاٹ ( سیکٹر ڈی 12ٹو)کی پیشکش کے بعد انہوں نے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے۔