وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ،بجلی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت

ہر15 روزہ منصوبوں کا خود جائزہ لوں گا،کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرونگا،نواز شریف 2016 میں بجلی کی پیداوار گزشتہ10 سال کے مقابلے میں بہتری رہی،بجلی منصوبے مارچ2018 تک مکمل ہوں گے،سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا کی اجلاس کو بریفنگ

اتوار 7 اگست 2016 12:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اگست۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے بجلی کے منصوبوں کی بر وقت تکمیل کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ وہ ہر 15 روز بعد منصوبوں کا خود جائزہ لیں گے اور اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا،بجلی کی پیداوار میں اضافے سے صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا جس سے معیشت ترقی کریگی۔ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت توانائی منصوبوں کاجائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وفاقی برائے پانی و بجلی خواجہ آصف ،وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم شاہد خاقان سمیت ،سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی،اجلاس میں سیکرٹری پانی و بجلی نے وزیر اعظم کو توانائی منصوبوں کی تکمیل اور رفتار سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ توانائی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے خود سائٹ کا دورہ کروں گااور 15روز کی بنیاد پر منصوبوں کا خودنگرانی کروں گا، کیونکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل سے پاکستان میں ہمیشہ کیلئے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا،بجلی کی پیداوار میں اضافے سے صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا جس سے معیشت ترقی کریگی۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2016میں بجلی کی پیداوار گزشتہ 10سال کے مقابلے میں بہتری رہی،منصوبے 2017کے وسط اور مارچ 2018تک مکمل ہونگے،منصوبوں میں گدو پاور ،نندی پور پاور پلانٹ کی گیس پر منتقلی شامل ہے۔سیکرٹری پانی و بجلی نے مزید بتایا کہ ایل این جی پلانٹ سے 2400میگاواٹ بجلی ملے گی،گڈو پاور سے 400،نندی پور سے 125میگاواٹ بجلی ملے گی۔

منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ 1350میگاواٹ کے پنجاب اور ساہیوال میں 3ایل این جی منصوبے مکمل ہونگے،1320میگاواٹ پورٹ قاسم پاور پلانٹ اپنی مدت میں مکمل ہو گا،650میگاواٹ کے دو جوہری پاور پلانٹ 950میگاواٹ کا نیلم جہلم منصوبہ بھی شامل ہے جبکہ 1500میگاواٹ تربیلہ کے 4توسیعی منصوبے بھی مکمل ہونگے ،تاہم منصوبوں سے 2018کے وسط میں قومی گرڈ میں اضافی بجلی یقینی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :