سندھ میں سی این جی اب فی لیٹر فروخت ہوگی

فیصلے سے پیٹرول اور گیس کی قیمتوں کا فرق واضح ہوگا، ایسوسی ایشن

ہفتہ 6 اگست 2016 10:36

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اگست۔2016ء )سندھ میں سی این جی اب فی لیٹر فروخت ہوگی۔ وزیر پیٹرولیم نے منظوری دے دی۔وفاقی وزیر نے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون کے ساتھ اجلاس میں اس بات کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

فیصلہ پر عملدرآمد 6 اگست سے شروع ہوگا جس کے تحت سی این جی 48 روپے 20 پیسے لیٹر میں فروخت کی جائے گی۔سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق اس فیصلے سے پیٹرول اور گیس کی قیمتوں کا فرق واضح ہوگا