نیٹ میٹرنگ سسٹم کا آغاز، گھریلو صارفین بجلی بنائیں

نیٹ میٹرنگ سسٹم سے صارفین بجلی کی پیداوار میں شریک ہو سکیں گے ، بجلی کے بلوں میں بھی کمی واقع ہوگی، آئیسکو

ہفتہ 6 اگست 2016 10:36

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اگست۔2016ء )گھریلو صارفین بجلی بنائیں،خود استعمال کریں اور اضافی بجلی سرکار کو بیچ دیں۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسلام اسلام آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی میں نیٹ میٹرنگ کا آغاز ہو گیا۔راولپنڈی کا ا یک شہری نیٹ میٹرنگ کے ذریعے اضافی بجلی آئیسکوکو فروخت کر نے والا پہلا صارف بن گیا۔

(جاری ہے)

آئیسکواعلامیے کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکوڈاکٹر رانا عبد الجبار خان نے راولپنڈی کے علاقے فضائیہ کالونی میں محمد رشید رامے کے گھر نیٹ میٹرنگ کا سسٹم کا افتتاح کیا جہاں پر شمسی توانائی سے پیدا کی جانے والی گھریلو ضرورت سے زائد بجلی آئیسکو کو فروخت کی جارہی ہے۔

آئیسکوکے سربراہ کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ سسٹم سے صارفین بجلی کی پیداوار میں شریک ہو سکیں گے اور ان کے بجلی کے بلوں میں بھی کمی واقع ہوگی

متعلقہ عنوان :