داعش نے تین ہزار عراقی پناہ گزینوں کو یرغمال بنا یا، بارہ کو پھانسی دیدی، اقوام متحدہ

ہفتہ 6 اگست 2016 10:49

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اگست۔2016ء) اقوام متحدہ کے پناہ گزین ادارے نے کہا ہے کہ داعش نے عراق سے بھاگنے والے تین ہزار دیہاتیوں کو یرغمال بنا کر ان میں سے بارہ کو پھانسی دیدی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو این ایچ سی آر نے عراقی حقوق انسانی گروپ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیری گروپ نے کرکوک سے نقل مکانی کرنیوالے تین ہزار یرغمالیوں کو یرغمال بنا کر ان میں سے بارہ آئی ڈی پیز کے سر قلم کر دیئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش عراقی سکیورٹی فورسز کے خلاف ان یرغمالیوں کو بطور ڈھال بھی استعمال کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :