بولی وڈ پر راج کرنے والے 9 مشہور خانز میں ایک بات مشترک سب کی بیویاں غیر مسلم ہیں

مذہب تبدیل ہونے کے باوجود یہ جوڑیاں ایک خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں

ہفتہ 6 اگست 2016 10:48

ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اگست۔2016ء )بھارتی فلم انڈسٹری کا شمار دنیا کی بڑی انڈسٹریز میں ہوتا ہے،یہاں سے تعلق رکھنے والے تمام بڑے اداکار ‘خانز’ ہیں،لیکن ان تمام خانز میں ایک چیز مشترک ہے اور وہ ہے ان کی غیر مسلم بیویاں۔مذہب تبدیل ہونے کے باوجود یہ جوڑیاں ایک خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں بولی وڈ انڈسٹری کی پہچان کنگ خان کسی تعارف کے محتاج نہیں انہوں نے سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والی خاتون گوری سنگھ سے محبت کی شادی کی ،دونوں کی شادی 25 اکتوبر 1991 میں انجام پائی تھی، دونوں کے 3بچے آریان،سہانا اور ابراہم خان ہیں،شادی کو طویل عرصہ گزر چکا ہے لیکن دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں کبھی منظر عام پر نہیں آئیں۔

سلمان خان کے چھوٹے بھائی ارباز خان نے بھی شادی کیلئے غیر مسلم اداکارہ امریتا اروڑا کا انتخاب کیا،دونوں کی شادی 12 دسمبر1998 کو انجام پائی تھی،شادی کو تقریباً 16 سال کا عرصہ گزرنے کے بعد اس خوبصورت جوڑی کا اختتام 2016 یعنی رواں سال نہایت سوگوار انداز میں ہوا۔

(جاری ہے)

سلمان خان اور ارباز خا ن کے چھوٹے بھائی سہیل خان بھی اپنے بڑے بھائی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے غیر مسلم خاتون سیما سچ دیو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے ،دونوں کے دو بیٹینروان اور یوہان ہیں۔

بولی وڈ میں اپنی صلاحیتوں کے باعث الگ پہچان بنانے والے اداکار عرفان خان نے بھی شریک حیات کیلئے ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون کا انتخاب کیا،عرفان کی ‘سوتاپا سکدار’ سے پہلی بار دہلی کے ایکٹنگ اسکول میں ملاقات ہوئی،یہ ملاقات پسند اور پھر محبت میں تبدیل ہو ئی ،دونوں کے دو بیٹیبابِل اور آریان ہیں۔بھارتی فلم انڈسٹری کے پرفیکٹ خان نے دو بار شادی کی اور دونوں بار مسلم کی بجائے غیر مسلم خواتین کا انتخاب کیا ،عامر کی پہلی شادی اداکارہ رینادت سے ہوئی تھی ،جبکہ انہوں نے دوسری شادی کران راوٴ سے کی ،کرن اور عامر کی ملاقات 2005 میں فلم ‘لگان’ کے سیٹ پر ہوئی تھی،کرن وہاں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرائض انجام دے رہی تھیں ،دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کا نام آزاد راوٴ خان ہے۔

عامر خان کے بھانجے عمران خان نے بھی بولی وڈ میں قسمت آزمائی کی لیکن اپنے ماموں جیسا نام نہ پیدا کر سکے،عمران 19 سال کی عمر سے اونتیکا ملک کے ساتھ ہیں ،دونوں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری تھا،بالآخر 10جنوری 2011 میں دونوں نے اپنے رشتے کو نام دینے کا فیصلہ کیا اور شادی کرلی،دونوں کی ایک خوبصورت بیٹی بھی ہے جس کانام اِمارا ملک خان ہے۔

فردین خان اور نتاشا مادھوانی بچپن کے دوست ہیں،دونوں نے 2005 میں اپنی دوستی کو شادی میں تبدیل کرلیا،نتاشا ماضی کی معروف اداکارہ ممتاز کی بیٹی ہیں۔زاید خان اور ملا ئکہ پاریکھ ہائی اسکول میں ایک ساتھ تھے ،اسکول کی دوستی کو دونوں نے 20 نومبر2005 میں شادی کے خوبصورت رشتے میں تبدیل کرلیا،ایک انٹرویو کے دوران زاید خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی بیوی کو تین بار شادی کیلئے پرپوز کیا تھا ،لہٰذا ملائکہ کے ہاتھ میں تین انگوٹھیاں ہیں۔

بولی وڈ کی سب سے شاکنگ شادی چھوٹے نواب سیف علی خان اور معروف اداکارہ کرینہ کپور کی تھی،دونوں نے اتنی اچانک شادی کا فیصلہ کیا کہ ان کے گھروالوں سمیت تمام لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔دونوں کی شادی 2012 میں انجام پائی،عمروں میں 10 سال کافرق ہونے کے باوجود دونوں کی شادی کامیابی سے جاری ہے۔