پیرس میں مسلم جوڑے کو جہاز میں ”اللہ“ کہنے پر طیارے سے اتار دیا گیا

مسلم جوڑے کے ساتھ نازیبا رویہ کے خلاف کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشن نے ایئرلائن کے خلاف درخواست جمع کرادی فیصل علی نے پسینہ ا آنے پر اللہ کہا تو انہیں اوران کی بیوی کو جہاز سے اتاردیا گیا

ہفتہ 6 اگست 2016 10:48

پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اگست۔2016ء ) پاکستانی نڑاد امریکی جوڑے کو غیرملکی ایئرلائن سے اس وقت اتار دیا گیا جب انہوں نے پسینہ آنے پر”اللہ“ کہہ دیا۔

(جاری ہے)

فیصل علی اور نازیہ علی ڈیلٹا ایئرلائن کے ذریعے پیرس سے امریکی ریاست اوہائیو جانے کے لئے جہاز میں بیٹھے ہی تھے کہ اس دوران پسینہ آنے کی صورت میں فیصل علی نے جیسے ہی اللہ کہا تو جہاز کا عملہ مسلم جوڑے کو مشکوک نظروں سے دیکھنے لگا جس کے بعد کریو نے پائلٹ کو سارا ماجرا بتایا جس پر پائلٹ نے جوڑے کو جہاز سے اتارنے کی ہدایت کی اور جوڑے کو جہاز سے اتار دیا گیا۔

دوسری جانب پیرس میں تفتیش کے دوران مسلمان جوڑے کو کلئیر قرار دے دیا گیا تاہم تفتیشی ٹیم نے معذرت کرتے ہوئے جوڑے کو اگلی فلائٹ سے اوہائیو کے لئے روانہ کردیا جب کہ مسلم جوڑے کے ساتھ نازیبا رویہ کے خلاف کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشن نے ایئرلائن کے خلاف درخواست جمع کرادی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسلم جوڑے کے ساتھ متعصبانہ رویہ اختیار کرنے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی

متعلقہ عنوان :