بھارت، آسام میں باغیوں کا حملہ، 14 افراد ہلاک اور 20 زخمی

حملہ آوروں کا تعلق نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈولینڈ سے ہو سکتا ہے بھارت سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،حکام علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، پولیس

ہفتہ 6 اگست 2016 10:47

گوہاٹی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اگست۔2016ء ) بھارتی ریاست آسام میں سیکیورٹی فورسز کی وردیوں میں ملبوس باغیوں کے حملے میں 14 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی وردیوں میں ملبوس 4 حملہ آوروں نے ریاست آسام کے علاقے کوک راجھر کی مارکیٹ میں اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے 14 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد ہینڈ گرینڈ پھینکا اور فرار ہو گئے۔ حملے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیپولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈولینڈ سے ہو سکتا ہے جو بھارت سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں جب کہ آسام کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :