سندھ بھر میں سی این جی کی قیمت تبدیل کرنے کا فیصلہ

جمعہ 5 اگست 2016 10:16

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اگست۔2016ء )پنجاب کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی سی این جی کی قیمت تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اب سی این جی کلو کے بجائے لٹر میں ملے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 اگست سے سندھ بھر میں سی این جی کلو کی بجائے لٹر کے حساب سے فروخت کی جائے گی اور قیمت ساڑھے سڑسٹھ روپے فی کلو کی بجائے اڑتالیس روپے بیس پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ طے شدہ فارمولے کے مطابق سندھ میں سی این جی کی قیمت بیالیس روپے فی لٹر ہونی چاہئے مگر قیمت اڑتالیس روپے رکھی جا رہی ہے جو کہ صارفین سے چھ روپے فی لٹر اضافی وصولی ہو گی۔ حکام کے مطابق لٹر میں منتقلی سے سی این جی مالکان اپنے منافع میں چھ روپے اضافہ کر رہے ہیں مگر سی این جی کی قیمت میں میکنزم میں تبدیلی کی منظوری ابھی تک اوگرا سے نہیں لی گئی جو کہ خلاف قانون ہے۔

متعلقہ عنوان :