نوشہرہ،بیوی کوزبردستی میکے بٹھانے پردامادنے سسر،ساس اورسالے کوقتل کردیا

ملزمان ارتکاب جرم کے بعدفرار،مقتولین کے پوسٹ مارٹم کے بعدافسرخان سمیت دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

جمعہ 5 اگست 2016 10:14

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اگست۔2016ء)نوشہرہ کے علاقے علی بیگ پبی میں ناراض بیوی کو زبردستی میکے میں بچوں سمیت بیٹھانے پر داماد نے ساتھیوں کے ساتھ گھر میں گھس کر سسر،ساس اور سالے کو فائرنگ کرکے موت کے گھات اتادیاگن پوائنٹ پر ناراض بیوی اور اپنے بچوں کو ساتھ لے گیا۔ایس ایچ او تھانہ پبی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خاندانی رنجش معلوم ہوتا ہے۔

پولیس نے تینوں مقتولین کی نعیشیں تحویل میں لیکر ان کو پوسٹ مارٹم کے لیے میاں راشدمموریل ہسپتال پبی منتقل کردیاہے۔پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق چارسدہ کے علاقے نستہ سے ہیں ۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے علی بیگ پبی میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ پبی کے مطابق ناراض بیوی کو کئی مہنوں سے میکے میں بچوں سمیت بیٹھانے پر داماد کے صبرکا پیمانہ لبراز ہوگیا ۔

ملزم مسمی افسرخان نے ساتھیوں کی مدد سے اپنے سسر مسمی ممروزخان ولد روزخان کے گھر کے اندر داخل ہوکر مسلح حملہ کردیا اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے سسر مسمی ممروزخان ولد روزخان،ساس مسماة نجمہ بی بی زوجہ ممروز اور 23سالہ نوجوان سالے مسمی نعمان ولد ممروز خان کو فائرنگ کرکے موت کے گھات اتاردیا۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرارہوگئے۔مقامی لوگوں نے تھانہ پبی پولیس کو اطلاع دی پولیس نے جائے وقوعہ سے تینوں مقتولین کی نعیشیں تحویل میں لیکر ان کو میاں راشدمموریل ہسپتال پبی منتقل کردیا۔

پوسٹ مارٹم کے بعد داماد افسرخان سمیت دوملزمان کے خلاف تھانہ پبی میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق نعشیں تدفین کے لیے چارسدہ کے علاقے نستہ منتقل کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :