سیالکوٹ ، پاکستا ن پیپلز پا رٹی کا تنظیمی کنو نشن ہلڑ بازی کی نذر

ڈاکٹر فردووس عاشق اعوان کے خلاف کھلم کھلا نعرے بازی،جیا لو ں کا ”گو ڈاکٹر گو “ او لو ٹی آئی جے جیسے نعروں سے استقبال

جمعہ 5 اگست 2016 10:14

سیا لکو ٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اگست۔2016ء) سیالکوٹ کے ایک مقامی ہو ٹل میں پاکستا ن پیپلز پا رٹی کا تنظیمی کنو نشن ہلڑ بازی کی نذر ہو گیا ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے خلاف کھلم کھلا نعرے بازی۔ فردوس عاشق اعوان کی آمد پر جیا لو ں نے ”گو ڈاکٹر گو “ او لو ٹی آئی جے جیسے نعروں سے استقبال کیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کچہری روڈ پر واقع ایک مقا می ہو ٹل میں منعقد ہو نے والے ورکر کنونشن میں سابق وزیر اعظم را جہ پر ویز اشرف مہما ن خصوصی تھے جس میں ضلع بھر سے کارکنا ن کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔

احتجاج کر نے والے کارکنو ں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فردوس عا شق اعوان اپنے دوروزارت میں پا رٹی اور کارکنو ں کے لیے کچھ نہیں کیا ۔کا رکنو ں کا یہ بھی کہنا تھاکہ بنی گا لہ کے طواف کر نے والوں کے لیے پا رٹی میں کو ئی جگہ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے بلدیا تی اور ساز اسمبلی کے انتخابا ت میں پا رٹی امیدوار کی بجا ئے پی ٹی آئی کی امید وار کی سپورٹ کی تھی ۔

یہا ں یہ با ت قا بل ذکر ہے کہ سا بق وزیر اعظم کی مو جو دگی میں یہ کنو نشن مچھلی منڈی بنا رہا ۔اور پر وگرام میں کسی نے خطا ب نہیں کیا ۔راجہ پرویز اشر ف مقا می قیا دت کو اندرہی اند رکو ستے رہے جبکہ سا بق ضلعی صدر طا ہر اختر اعوان نے کسی کا غصہ میڈیا پر نکا ل دیا اور میڈیا نما ئندوں سے بدتمیزی کی اور کیمر ے تو ردیئے۔ بعدازاں ڈاکٹر فردوس عا شق اعوان مہمان خصوصی راجہ پر ویز اشرف اور دیگر مہمانوں کو اپنے گا ؤں کوبے چک لے گئیں جہاں پر انہوں نے ایک پر یس کا نفرنس منعقد کرنے کے بعد ڈنر نو ش کیا۔

متعلقہ عنوان :