بالی ووڈ ہدایت کار کو امریکی خاتون سے زیادتی پر 7 سال قید کی سزا

امریکی خاتون نے بالی ووڈ ہدایتکار محمود فاروقی پر بہانے سے گھر بلا کر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا

جمعہ 5 اگست 2016 10:34

نئی دلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اگست۔2016ء ) بالی ووڈ فلم ”پیپلی لائیو“ کے ہدایتکار محمود فاروقی کو امریکی خاتون سے زیادتی پر 7 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

(جاری ہے)

تحقیق کے لیے نئی دلی میں قیام پذیرامریکی خاتون نے گزشتہ سال بالی ووڈ ہدایت کار محمود فاروقی پر بہانے سے گھر بلا کر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں تھیں جب کہ عدالت میں مقدمہ ایک سال تک زیرسماعت رہنے کے بعد گزشتہ دنوں ہدایت کار پر فرد جرم عائد کردی تھی۔

نئی دلی کی مقامی عدالت نے محمود فاروقی کو امریکی خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر 7 سال قید اور 50 ہزار جرمانے کی سزا سنادی ہے جس کے بعد ہدایتکار کو جیل بھیج دیا گیا جب کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر 6 ماہ کیلیے مزید قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :