مصری فوج کی سینا میں کاروائی داعش کے مقامی سربراہ ابو دعا الانصاری سمیت 46 دہشتگرد ہلاک ، درجنوں زخمی

فوجی کارروائی سینا میں العرش کے جنوب مغرب میں کی گئی ، داعش کا ہتھیاروں ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی تباہ کر دیا گیا، آپریشن انسداد دہشت گردی فورسز نے فضائیہ کے ساتھ مل کر کیا،فوجی ترجمان

جمعہ 5 اگست 2016 10:33

قاہرہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اگست۔2016ء ) مصری فوج کی سینا میں کاروائی کے نتیجے میں داعش کے مقامی سربراہ ابو دعا الانصاری سمیت 46 دہشتگرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ داعش کا ہتھیاروں ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی تباہ کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ سینا میں فوجی کاروائی کے دوران عسکریت پسند گروپ انصار بیت المقدس کے رہنما ابو دعا الانصاری اپنے کئی ساتھیوں سمیت فضائی حملے میں مارے گئے ۔

فضائی کارروائی گروپ کے سینا میں العرش کے جنوب مغرب میں کی گئی ۔ بیان میں فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشن انسداد دہشت گردی فورسز نے فضائی کے تعاون کے ساتھ کیا جس میں 45 عسکریت پسند ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

کارروائی میں دہشت گردوں کے ہتھیاروں ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی تباہ کر دیا گیا۔ مصر کے علاقے سینائی میں سرگرم گروپ نے عراق اور شام میں سرگرم دہشت گرد گروپ داعش کے سربراہ ابو بکر ابغدادی کی نومبر میں بیعت کر لی تھی ۔ انصار بیت المقدس نے شمالی سینائی میں سیکیورٹی اہلکار اور تنصیبات پر متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی ۔ فوج نے حال ہی میں فوجی آپریشن کے دوران سینکڑوں عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :