ممبئی حملہ کیس کے مفرور مرکزی ملزم کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کر لیا

جمعہ 5 اگست 2016 10:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اگست۔2016ء) ممبئی حملہ کیس کے مفرور مرکزی ملزم کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کر لیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سفیان ظفر نامی شخص کو سیکیورٹی ادارو ں نے گرفتار کر لیاہے جبکہ اس پر ممبئی حملہ کیس میں حماد امین صادق کو رقم فراہم کرنے کا الزام ہے ۔

(جاری ہے)

ملزم کاانسداد دہشتگردی کی عدالت سے 8روزہ ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیاہے جبکہ ایف آئی اے ڈائریکٹر مظہر کاکا خیل کی سربراہی میں ٹیم سفیان ظفر سے تفتیش کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :