وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات،آپریشن ضرب عضب سمیت ملکی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال

جنرل راحیل شریف نے دورہ چین کے دوران سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتوں پر وزیر اعظم کا اعتماد میں لیا

جمعہ 5 اگست 2016 10:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اگست۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی سلامتی اور سکیورٹی صورت حال پر خیال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ، جس میں آپریشن ضرب عضب اور کشمیر میں بھارتی فورسز کے وحشیانہ تشدد سمیت ملک کی قومی اور علاقائی سلامی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں افغانستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات کی سیکورٹی پر بھی بات چیت کی گئی اور آرمی چیف نے چین کے دورے کے دوران سیاسی و عسکری قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں اور مشاورت سے متعلق وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔