لاہور،شہریوں کا اغوا کار کے شبے میں بچے کے باپ پر تشدد

اشفاق 2 ماہ کے بیٹے کی ویکسی نیشن کرا رہا تھا کہ لوگوں نے پکڑ لیا ، پولیس نے جان چھڑائی

جمعرات 4 اگست 2016 10:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اگست۔2016ء) باغبانپورہ میں شہریوں کا اغوا کار کے شبے میں بچے کے باپ پر تشدد ، اشفاق 2 ماہ کے بیٹے کی ویکسی نیشن کرا رہا تھا کہ لوگوں نے پکڑ لیا ، پولیس نے جان چھڑائی۔پولیس کے مطابق بچہ اغوا کرنے کا الزام لگا کر والد کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ احمد ٹاوٴن میں پیش ا?یا جہاں شہریوں نے اپنے دو ماہ کے بچے عثمان کو قطرے پلا کر گھر واپس آنے والے رکشہ ڈرائیور اشفاق کو اغوا کار سمجھ کر پیٹنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ شہری نے بتایا کہ وہ مشتعل افراد کو بتاتا رہا تھا مگر انہوں نے ایک نہ سنی اور بچہ بھی چھین لیا۔ شہریوں کیطرف سے اغوا کار گرفتار کرنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔پولیس نے اشفاق کو مشتعل افراد کے چنگل سے نکال کر تھانے منتقل کر دیا جہاں تفتیش کرنے پر وہ بے گناہ ثابت ہوگیا۔ پولیس نے بے گناہ شہری پر تشدد کرنے والے ایک نوجوان نعیم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق بچے اغوا کرنے کا الزام میں گزشتہ تین روز اس سے پہلے بھی ایک خاتون سمیت تین افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :