جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالحئی مندوخیل قلعہ سیف اللہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

جمعرات 4 اگست 2016 10:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اگست۔2016ء )جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالحئی مندوخیل قلعہ سیف اللہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے وہ جماعت اسلامی کے ابتدائی ارکان میں سے تھے کئی بار صوبائی ذمہ داریوں پر رہے،سابق امیر صوبہ مولانا عبدالحق بلوچ مرحوم یا موجودہ امیر صوبہ مولانا عبدالحق ہاشمی جب بھی بیرون ملک جاتے تو مولانا عبدالحئی مندوخیل ہی کو قائمقام امیر صوبہ کی ذمہ داری دیتے تھے مولانا عبدالحئی مندوخیل کئی بار مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

مولانا عبدالحئی مندوخیل کے والد حضرت مولانارحمت اللہ مندوخیل بھی ممتازعالم دین کئی کتب کے مصنف تھے مولانا عبدالحئی مندوخیل طویل عرصے جماعت اسلامی سے وابستہ تھے ۔مولانا عبدالحئی مندوخیل قبائلی ودیگر معاشرتے جھگڑوں کی تصفیوں کے حوالے سے بھی طویل خدمات تھے وہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک میں اس قسم کے فیصلے کرتے تھے ۔ مولانا عبدالحئی مندوخیل کے 6صاحبزادے برکت اللہ ،مفتی امان اللہ ،مولوی احسان اللہ ،محیب اللہ ،شکوراللہ اور حکمت اللہ تھے ۔مولانا عبدالحئی مندوخیل کو آج ژوب مقامی قبرستان میں سپرد خا ک کر دیا جائیگافاتحہ خوانی بھی ژوب آبائی گاؤں میں ہوگی ۔