سینیگال کی خادمہ کو’سعودی میں پھانسی دیئے جانے کا امکان

مبایانگ ڈیوپ کو کئی سعودی عرب میں اپنی مالکن کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا

جمعرات 4 اگست 2016 10:47

سینیگال( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اگست۔2016ء ) سعودی عرب میں سینیگال کی ایک خادمہ کے بھائی کے مطابق ان کی بہن کو قتل کے الزام میں پھانسی کی سزا دی دیئے جانے کا امکان ہے۔سینیگال کی شہری مبایانگ ڈیوپ کو کئی ہفتے پہلے سعودی عرب میں اپنی مالکن کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ان کے بھائی ممادو ڈیوپ نیکہا کہ سمگلروں نے ایک اچھی نوکری کے وعدے کے ساتھ ان کی بہن کو دھوکہ دیا اور ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا 22 سالہ خاتون سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام کی جیل میں ہیں اور اپنے مقدمے کی سماعت کی منتظر ہیں۔

انسانی حقوق کے رضاکاروں کو خدشہ ہے کہ ڈیوپ کو پھانسی ہو سکتی ہے جبکہ ان کا تین سال کا ایک بیٹا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا انھیں عدالت میں پیش کیا گیا ہے یا نہیں۔

(جاری ہے)

سینیگال کے دارالحکومت ڈکار کی جامع مسجد میں مظاہرین یکجا ہوئے اور انھوں نے مبایانگ ڈیوپ کے لیے معافی کی اپیل کی۔ان کے بھائی نے کہا کہ انھیں ایک عرصے سے اپنی بہن کے بارے میں علم نہیں ہے اس لیے پریشان ہوکر انھوں نے سینیگال کی وزارت خارجہ کو خط لکھا ہے۔

ان کے بھائی کا کہنا ہے کہ ’یہ سخت پریشانی کا باعث ہے کہ آپ کی بہن بیرون ملک مشکلات میں ہو اور آپ کچھ نہیں کر سکتے۔ نہ آپ وہاں جا سکتے ہیں نہ فون کر سکتے ہیں۔‘انھوں نے بتایا کہ سمگلروں نے ان کی بہن کو بتایا تھا کہ اگر وہ سعودی عرب جاتی ہیں تو انھیں ایک ہزار ڈالر سے زیادہ کی ماہانہ تنخواہ ملے گی

متعلقہ عنوان :