بھارتی جیلوں کی حفاظت خواجہ سراوٴں کے سپرد

جمعرات 4 اگست 2016 10:47

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اگست۔2016ء ) بھارتی ریاست اڑیسہ کی حکومت نے خواجہ سراوٴں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک منفرد منصوبہ بنایا ہے۔ خبریں ہیں کہ خواجہ سراوٴں کو جیلوں کی حفاظت کے لیے تعینات کیا جا رہا ہے۔ اس نوکری کے لیے خواجہ سراوٴں کو کمیشن کے امتحان میں شامل ہو کر کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق ریاست اڑیسہ میں تقریبا 20 ہزار خواجہ سرا آباد ہیں، ان میں سے دو سے ڈھائی ہزار تعلیم یافتہ ہیں۔

ریاست اڑیسہ میں 90 جیلیں ہیں جن میں 250 وارڈنز کی اسامیاں خالی ہیں۔ ان آسامیوں پر تقرری کے لیے خواجہ سرا درخواست دے سکتے ہیں جبکہ فٹنس کے امتحانات کے لیے خواجہ سراوٴں کو خواتین کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔ خواجہ سراوٴں نے بھی حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :