ایبٹ آباد، پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں، راضی نامہ کیلئے دباؤ ڈالا جارہاہے، والدہ مقتولہ سمعیہ بی بی

پولیس نامزد ملزمان کو بھی گرفتار نہیں کررہی ہے،شہناز بی بی

جمعرات 4 اگست 2016 10:31

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اگست۔2016ء) ڈونگاگلی میں سسرالیوں کے ہاتھوں قتل کی جانیوالی سمعیہ بی بی کی والدہ شہناز بی بی نے کہاہے کہ پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں ہوں۔ راضی نامہ کیلئے دباؤ ڈالا جارہاہے۔ پولیس نامزد ملزمان کو بھی گرفتار نہیں کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بچوں کے ہمراہ صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔

لہور کس بیروٹ کی رہائشی شہناز بی بی نے بتایاکہ دوسال قبل میں نے اپنی بیٹی سمیہ بی بی کی شادی توحیدآباد کے رہائشی ریحان کے ساتھ کی تھی۔

(جاری ہے)

میری بیٹی سے شادی کے دوسال کے بعد یہ غلطی ہوئی کہ اس نے اپنی جیٹھانی ناظمہ بی بی کے ناجائز تعلقات کا پردہ فاش کیا۔ جس کی وجہ سے اس کی ساس پروین، جیٹھانی ناظمہ اور دیور رافع نے دیگررشتہ داروں کے ساتھ مل کرمیری بیٹی کوپھندا لگا کر قتل کردیا۔

پولیس نے صرف تین ملزمان کو گرفتار کیاہے۔ جبکہ دیگر دوملزمان علاقے میں سرعام دندناتے پھر رہے ہیں۔ پولیس ان کو گرفتار نہیں کررہی ہے۔ ڈونگاگلی پولیس کے چند اہلکار ملزمان کی پشت پناہی کررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ملزمان راضی نامہ نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ شہناز بی بی نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے تحفظ اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :