نادرا نے این اے 125 کے ووٹوں کی فرانزک تصدیق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

صرف 57ہزار 98ووٹ درست قرار ایک لاکھ 49ہزار 139 ووٹوں کی انگوٹھے کے نشان واضح نہ ہونے سے تصدیق نہیں ہوسکی

جمعرات 4 اگست 2016 10:26

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اگست۔2016ء )نادرا نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے حلقہ این اے 125 کے ووٹوں کی فرانزک تصدیق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز جمع کرائی گئی رپورٹ میں حلقہ این اے 125کے صرف 57ہزار 98ووٹ درست قرار دیئے گئے رپورٹ کے مطابق حلقہ این اے 125میں ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد دو لاکھ چودہ ہزار ایک سو چونتیس ہے جن میں ایک لاکھ 49ہزار 139 ووٹوں کی انگوٹھے کے نشان واضح نہ ہونے سے تصدیق نہیں ہوسکی تاہم انگوٹھا نشان واضح نہ ہونے والے ووٹوں کے شناختی کارڈ نمبر درست ہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 7ہزار 892ووٹوں کی مختلف وجوہات کی بناء پر تصدیق نہ ہوسکی جبکہ تین ہزار 998ووٹوں پر شناختی کارڈ نمبر غلط ہیں جبکہ 1917پر شناختی کارڈ نمبر نہیں تھا رپورٹ کے مطابق این اے 125میں 184ووٹ دوسرے حلقوں کے ووٹرز نے ڈالے اور 398شناختی کارڈ ایک سے زائد مرتبہ ووٹ ڈالا گیا

متعلقہ عنوان :