جہاد سے متعلق آیات کو نصاب قرآن سے نکالنے پر اسلامی نظریاتی کونسل برہم

حکومت نے جہاد سے متعلق آیات کو نصاب قرآن سے نکال دیا‘ اسلامی نظریاتی کونسل کا شدید برہمی کا اظہار‘ حکومت سے فیصلہ بدلنے کا مطالبہ کر دیا

بدھ 3 اگست 2016 10:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اگست۔2016ء)وفاقی حکومت کے نصاب قرآن میں جہاد سے متعلق آیات شامل نہ ہونے کا انکشاف‘ اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان کا شدید اعتراض ‘ جہاد کی آیات نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں ارکان کا کہنا ہے کہ جہاد سے متعلق آیات دانستہ طور پر نصاب میں شامل نہیں کی گئیں بہتر تھا وفاقی حکومت این جی او کے بجائے اسلامی نظریاتی کونسل سے نصاب قرآن مرتب کراتی نصاب میں جہاد اور دہشتگردی کے فرق کو واضح کیا جائے ایک رکن کی رائے تھی کہ حکومت من پسند نصاب بنا کر سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے اسلامی نظریاتی کونسل نصاب قرآن پر حتمی سفارشات مرتب کرنے کے لئے بدھ کو بھی مسودے پر غور کرے گی۔

متعلقہ عنوان :