چینی سرمایہ کاروں کی تھرکول پاور پلانٹ میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش

بدھ 3 اگست 2016 10:39

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اگست۔2016ء ) چین نے تھرکول پاور پلانٹ میں پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کراچی میں چینی سرمایہ کاروں کے 5 رکنی وفد نے ملاقات کی جس میں سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چینی سرمایہ کاروں وزیر اعلیٰ سندھ کو تھرکول پاور پلانٹ میں تین ارب ڈالر (پاکستانی تقریباً 300 ارب روپے سے زائد) کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی جسے وزیر اعلیٰ نے قبول کرتے ہوئے سیکرٹری توانائی کو فوری طور پر آفر سے فائدہ اٹھانے کی ہدایت کردی اور کہا کہ سرمایہ کاری کے معاملے میں روایتی سستی برداشت نہیں کروں گا ، چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :