کراچی،نومنتخب وزیراعلی مرادعلی شاہ حسب وعدہ اپنے دفترمیں مقررہ دفتری اوقات سے دومنٹ قبل پہنچ گئے

سندھ کابینہ کے تمام ارکان نے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کی ہدایت پر محکموں کاچارج صبح9بجے ہی سنبھال لیا

منگل 2 اگست 2016 10:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اگست۔2016ء)نومنتخب وزیراعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ حسب وعدہ سندھ سیکریٹریٹ میں واقع اپنے دفترمیں مقررہ دفتری اوقات سے دومنٹ قبل پہنچ گئے وزرات اعلی سنبھالنے کے بعدپہلے دفتری دن پروہ صبح8بجکر58منٹ پرنیوسندھ سیکریٹریٹ میں واقع ساتویں منزل پراپنے دفترپہنچ گئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات محمدوسیم نے ان کااستقبال کیاسب سے پہلے انہو ں نے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ وسی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی سے ملاقات کی اوران سے صوبہ کی امن امان کی صورتحال اورپولیس کارکردگی پربریفنگ لی پھرانہو ں نے رکن سندھ اسمبلی منظوروسان سے ملاقات کی پھرانہوں نے سندھ کے قائم مقام سیکریٹری داخلہ ریاض میمن،ایڈووکیٹ جنرل بیرسٹرضمیرگھمروسے ملاقات کرکے رینجرزکی مدت میں ایک سال توسیع کردی اور جوتین ماہ کاگیپ تھااس کی بھی منظوری دیدی پھروہ عظیم کرکٹرحنیف محمدکی عیادت کیلئے نجی اسپتال گئے جہاں انہوں نے حنیف محمدکے علاج کیلئے10لاکھ روپے کاعلان کیاپہلے ہی دن ان کے سرگرم ہونے سے اکثرافسران صبح کو9بجے ہی دفتروں میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ادھرسندھ کابینہ کے تمام ارکان نے وزیراعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ کی ہدایت پراپنے محکموں کاچارج صبح9بجے ہی سنبھالیا پاکستان میں عموماایساہوتاہے کہ وزراء اپنے دفترمیں12بجے کے نعدآتے ہیں اورنئے وزراء تووزارت ملنے کے بعد دوچار روز آرام کرنے نے بعدچارج سنبھالتے ہیں پیر کے روزصبح کوتمام وزراء اپنے دفاترمیں پہنچ گئے تھے انہوں نے دس بجے سے پہلے اپنے محکمہ کے سیکریٹریز کوبلاکران سے بریفنگ لی اوران کوہدایت کی کہ تمام اسٹاف سے کہاجائے کہ وہ صبح9بجے اپنے دفتروں میں حاضرہوں اس حکم کے بعدتمام افسران کوصبح مقررہ وقت پرآنے کانیاحکم دیدیاگیاہے وزراء کے صبح9بجے آنے سے عوام کابھی رش بڑھ گیااوروہ اپنے مسائل کے بارے میں وزراء کوبتاتے رہے اس طرح پہلی مرتبہ حکومت سندھ سرگرم نظرآرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :