ٹیکساس :گرم ہواکے غبارے کوحادثہ ، غبارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا یا تھا،تفتیش کا روں کو خدشہ

منگل 2 اگست 2016 10:53

ٹیکساس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اگست۔2016ء )امریکی ریاست ٹیکساس میں گرم ہوا کے غبارے کے حادثے کی تحقیقات کرنے والے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ غبارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا یا تھا۔

(جاری ہے)

یہ حادثہ ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن جنوبی قصبے میں پیش آیا تھا حادثے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک وگئے تھے۔امریکی محکمہ ٹرانسپورٹیشن سیفٹی کے مطابق اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ غبارے کا کچھ حصہ ہائی ٹینشن وائر سے ٹکرایا تھا جس کے نتیجے میں غبارے نے آگ پکڑ لی تھی۔

متعلقہ عنوان :