اپوزیشن سے ٹی اوآرز پرآئندہ ہفتے مذاکرات ہوں گے،اسحاق ڈار

دھرنوں سے پہلے بھی دمادم مست قلندرنہیں ہوا او راب بھی نہیں ہونے جارہا،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 2 اگست 2016 11:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اگست۔2016ء)وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ دھرنوں سے پہلے بھی دمادم مست قلندرنہیں ہوا او راب بھی نہیں ہونے جارہا، اپوزیشن سے ٹی اوآرزپرآئندہ ہفتے مذاکرات ہوں گے،ٹی اوآرپرمذاکرات کامیاب نہ ہوں گے ،تودونوں کے مجوزہ ٹی اوآرزعوام کے سامنے لائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کواب آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں ہے ،پاکستان اب آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیگا،آئی ایم ایف سے آخری راوٴنڈہونے جارہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پراپرٹی قانون کے نفاذسے جائیدادکی خریدوفروخت قانونی ہوگی،پراپرٹی قانون پرصوبوں سے رابطہ کریں گے ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ پی آئی اے کومزیدبیل آوٴٹ پیکج نہیں دیں گے ۔پی آئی اے کے وارثتی قرضے کابوجھ حکومت نہیں اٹھائے گی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے ،2050ء تک پاکستان دنیاکی 18ویں معیشت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ دھرنوں سے نہ پہلے دمادم مست قلندرہواورنہ اب ہونے جارہاہے ۔معیشت پرسیاست کوبندکرناہوگا،ٹی اوآرزپراپوزیشن سے اگلے ہفتے مذاکرات ہوں گے ،سیاست میں جماعتوں سے بات چیت ہوتی ہے ،پیپلزپارٹی سے بیک ڈوراوراوپن ڈوررابطے ہیں ۔بنی گالہ کی سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے

متعلقہ عنوان :