الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی دوبارہ تصدیق کے پلان کی منظوری دے دی

نئی مہم ووٹرز کی تعداد 9 کروڑ30 لاکھ سے 9 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے، الیکشن کمیشن

منگل 2 اگست 2016 11:08

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اگست۔2016ء ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ووٹرز کی دوبارہ تصدیق کے پلان کی منظوری دے دی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کی دوبارہ تصدیق کے پلان کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے تحت تمام نئے شناختی کارڈز کو انتخابی فہرستوں میں شامل کیا جائے گا، جن کے شناختی کارڈز بلاک کئے گئے ان کے نام خارج کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

گھر گھر مہم 29اگست تک جاری رہے گی جب کہ 20ستمبر سے ووٹر فہرستیں آویزاں کر دی جائیں گی۔ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ہے تاہم الیکشن کمیشن کا کہنا ہیکہ نئی مہم ووٹرز کی تعداد 9 کروڑ30 لاکھ سے 9 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔