ملک کوہرمذہبی اورلسانی تعصب سے پاک کریں گے،نواز شریف

دہشتگرد اور انتہاپسند عناصر پسپاہورہے ہیں، خوشحال پاکستان کے ثمرات ہرشہری تک پہنچائیں گے،انتہاپسندی کانظریہ پوری دنیاکے لئے خطرہ ہے پاکستان اسی کے خلاف جنگ کر رہا ہے،پاکستان کو مذہب اور رنگ ونسل کے لیے محفوظ بنایا جائیگا، و فاقی حکومت انٹیلیجنس شیئرنگ میکانزم مضبوط بنانے کے لیے صو بو ں کی معاونت جاری رکھے گی،وزیر اعظم کا داخلی وقومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس سے خطا ب اجلاس میں اندرونی سلامتی اور قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،مشیر برائے قومی سلامتی امور ناصر خان جنجوعہ نے اپنے دوراہ ایران سے متعلق بریفنگ بھی دی

منگل 2 اگست 2016 10:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اگست۔2016ء)وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت داخلی وقومی سلامتی اور نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،اجلاس میں اندرونی سلامتی اور قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،وزیر اعظم نواز شریف نے سیکیورٹی اورامن کی کاوشوں پرسیکیورٹی فورسزاورخفیہ ایجنسیوں کوخراج تحسین پیش کیا،نیشنل ایکشن پلان اور امن و امان کے حوالے سے ہونے والے اس اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر،ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی شریک تھے۔

اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور ناصر خان جنجوعہ نے اپنے دوراہ ایران سے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے قانون نافذکرنے والے اداروں کی امن وسلامتی کے لئے کارکردگی کو سراہا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشتگرد اور انتہاپسند عناصر پسپاہورہے ہیں، پاکستان کوہرمذہبی اورلسانی تعصب سے پاک کریں گے،محفوظ،مستحکم اورخوشحال پاکستان کے ثمرات ہرشہری تک پہنچائیں گے،انتہاپسندی کانظریہ پوری دنیاکے لئے خطرہ ہے اور پاکستان اسی کے خلاف جنگ کر رہا ہے،پاکستان ہر مذہب اور رنگ ونسل کے لیے محفوظ بنایا جائیگا،آئندہ چند سالوں میں پاکستانی عوام کو مستحکم،خوشحال اور پرامن وطن دیں گے، ملک صحیح سمت میں گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق صوبوں کوہرممکن سہولیات اورانٹیلی جنس شیئرنگ فراہم کریگا،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کسی ملک کوپاکستان جتنانقصان نہیں ہواجس کا اعتراف دوسرے ممالک بھی کر رہے ہیں،پاکستان کئی سالوں سے دہشتگردوں کی کارروائیوں کامقابلہ کرر ہا ہے،قانون نافذکرنے والے اداروں کی قربانیوں کے باعث دہشتگردی ملک سے ختم ہورہی ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ و فاقی حکومت انٹیلیجنس شیئرنگ میکانزم مضبوط بنانے کے لیے معاونت جاری رکھے گی،ضرب عضب،نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدسے امن وامان صورتحال بہترہوئی ہے جس کے اثرات پوری قوم دیکھ رہی ہے،آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور ہم انہیں بھاگنے کا موقع بھی نہیں دگے آخری دہشتگردی کے خاتمے تک دہشتگردی جیسی لعنت سے جنگ جاری رہے گی،ملک کو دہشتگردی سے پاک اور خوشخالی کی طرف واپس لے کر دم لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں،انتہا پسندوں کیخلاف آپریشن قربانیوں سے ہی کامیاب ہورہاہے،حکومتی کوششوں،قوم کے عزم سے انتہاپسندنظریات کوشکست ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :