امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام

برطانوی پاونڈ کی قدر میں کمی اور یورو کی قدر میں اضافہ ہوا

پیر 1 اگست 2016 10:17

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم اگست ۔2016ء)گذشتہ ہفتے کے اختتام پر امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام آیا ہے، جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں کمی اور یورو کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام رہا، جبکہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی تاہم یورو کی قدر میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

جمعہ کو امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قدروں پر برقرار رہے جبکہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں 21 پیسے کی کمی رونماء ہوئی تاہم یورو کی قدر میں 15 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گزشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.14 روپے پر برقرار رہی۔

(جاری ہے)

مزید برآں خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.03 روپے اور قیمت خرید 26.38 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.76 روپے اور قیمت خرید 26.37 روپے پر مستحکم رہی۔اسی طرح یورپین ممالک کی اہم کرنسی برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت 139.64 روپے سے کم ہو کر 139.43 روپے اور قیمت خرید 136.34 روپے سے کم ہو کر 136.13 روپے رہ گئی۔ دریں اثناء یورو کی قیمت فروخت 116.98 روپے سے بڑھ کر 117.13 روپے اور قیمت خرید 114.21 روپے سے بڑھ کر 114.36 روپے ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :