وی آئی پی کلچر کے خاتمے کے دعوے ہوا میں

صوبائی حکومت وی وی آئی پی افراد کے لیے ” مڈ جیٹ ایئر کرافٹ“ خریدئے گی

پیر 1 اگست 2016 10:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم اگست ۔2016ء) وی آئی پی کلچر کے خاتمے کے دعوے ہوا میں اڑ گئے۔ پنجاب کہ جہاں کی 31فیصد آبادی سطح غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے وہاں کی صوبائی حکومت وی وی آئی پی افراد کے لیے ” مڈ جیٹ ایئر کرافٹ“ خریدئے گی ۔ ذرائع کے مطابق خریداری میں 2 آپشنز رکھی گئی ہیں یا تو نیا اوریا پھر سیکنڈ ہینڈجہاز خریدا جائے ۔

(جاری ہے)

نیا ایئر کرافٹ تین ارب جبکہ سیکنڈ ہینڈ ایئر کرافٹ 2 ارب روپے تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ حکومت نے اس حوالے سے اخبارات میں ٹینڈر بھی جاری کر دیااور 2 اگست تک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ ایئر کرافٹ وی وی آئی پی موومنٹ کیلئے استعمال کیا جائے گا۔طیارے کی خریداری کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے ایک کمیٹی بنائی گئی تھی جس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے آرام دہ سفر کے لیے مڈ جیٹ ہوائی جہاز خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔