وزیر زراعت خیبر پی کے سردار اکرام گنڈہ پور نے الزامات پر وزیر مال علی امین گنڈہ پور کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

پیر 1 اگست 2016 10:11

ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم اگست ۔2016ء )وزیر زراعت خیبر پختونخواہ سردار اکرام خان گنڈہ پور نے تین جولائی 2016کو وزیر مال خیبر پختونخواہ سردار علی امین خان گنڈہ پور کی سرکٹ ہاؤس ڈیرہ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ان کے خلاف لگائے جانے والے الزامات پر وزیر مال علی امین گنڈہ پور کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر زراعت خیبر پختونخواہ سردار اکرام خان گنڈہ پور نے وزیر مال خیبر پختونخواہ سردار علی امین خان گنڈہ پور کو 30جولائی 2016کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس ڈیرہ اسماعیل خان میں واقعہ الامین ہاؤس کے پتے پر بجھوایاگیا ہے نوٹس میں سردار اکرام خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ علی امین خان گنڈہ پور نے 3جولائی 2016کو سرکٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران ان کے خلاف انگوٹھا چھاپ وزیر اور معذروں کے کوٹے پر منسٹر بننے جیسے سنگین الزامات لگاکر میری شہرت کو داغ دار کیا اس لئے علی امین گنڈہ پور ان الزامات کی نوٹس وصولی کے 14دن کے اند ر اندر فوری تردید کریں ۔ اور مجھ سے غیر مشروط معافی مانگے اور مجھے ایک ارب روپے ہرجانہ ادا کریں ۔