کینیڈا: سیاہ فام شخص کی ہلاکت کیخلاف سینکڑوں افراد کا مظاہرہ

پیر 1 اگست 2016 10:51

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم اگست ۔2016ء)کینیڈا میں پولیس کے ہاتھوں نسل پرستی کا شکار ہونے والے ذہنی معذور سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے خلاف سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

کینیڈا کے دارلحکومت میں احتجاج کرنے والے مظاہرین نے پولیس کو قاتل قرار دیتے ہوئے پولیس ہیڈکواٹر کے باہر نعرے بازی کی۔ذہنی طور پر معذور 37 سالہ عبدرالرحمن ابدی کو اوٹاوا پولیس نے تشدد کرکے ہلاک کردیا تھا جس کے بعد امریکا میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔احتجاج کے منتظمین کہا کہنا تھا عبدرالرحمن کے قتل میں ملوث پولیس اہکاروں کے خلاف ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کرکے واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں