پیراگوئے کا منشیات فروش قیدی کے لیے بنایا گیا شاہانہ قیدخانہ منظر عام پر آ گیا

پیر 1 اگست 2016 10:50

سان لورینزو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم اگست ۔2016ء) پیراگوئے کا منشیات فروش قیدی کے لیے بنایا گیا شاہانہ قیدخانہ دنیا کے سامنے آ گیا ہے۔3 کمروں پر مشتمل نام نہاد قید خانے میں کانفرنس روم، پلازما سکرین ٹی وی, لائبریری اور کچن کی سہولت موجود ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکا کے ملک پیراگوئے میں پولیس نے جب جیل میں قید ایک منشیات فروش کے قید خانے پر چھاپہ مارا تو دیکھا کہ وہ ایک شاہانہ زندگی گزار رہا تھا،اس قیدخانے میں برازیل کامنشیات فروش جاروس پاواؤ قید تھا اور اب اس کے اندرونی حصے کو مسمار کر دیا گیا ہے۔

قیدخانے میں ایئرکنڈیشنر کی سہولت، آرام دہ فرنیچر، کمرے کے ساتھ منسلک باتھ روم اور ڈی وی ڈیز کا ذخیرہ بھی موجود تھا۔ ڈی وی ڈیز میں ایک کولمبین منشیات فروش کی زندگی پر بنائی گئی ایک ٹی وی سیریل بھی شامل تھی۔

متعلقہ عنوان :