افغان فورسز نے ہلمند کے طالبان زیر قبضہ ضلع کا کنٹرول پھرسنبھال لیا

آپریشن میں 18 طالبان ہلاک اور ایک افغان فوجی مارا گیا ۔ترجمان افغان وزارت دفاع

پیر 1 اگست 2016 10:50

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم اگست ۔2016ء)افغان فورسز ں نے جنوبی صوبہ ہلمند کے طالبان زیر قبضہ ضلع کا کنٹرول پھر سنبھال لیا ہے۔افغان عہدے داروں کے مطابق فوج کے کمانڈوز اور باقاعدہ یونٹ ہفتہ کو دیر گئے صوبہ ہلمند کے طالبان زیر قبضہ ضلعی مرکز تک پہنچ گئے اور طالبان کو کامیابی سے واپس دھکیل دیا ۔۔

(جاری ہے)

وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے اتوار کو کہا کہ طالبان زیر قبضہ ضلع خانیشن کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور ضلع اب یہ علاقہ طالبان عسکریت پسند سے مکمل صاف ہے۔

ترجمان نے کہا کہ آپریشن میں 18 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور ایک افغان فوجی مارا گیا۔طالبان نے جمعہ کی رات صوبہ ہلمند کے ضلع خانیشن پر ہلہ بول دیا تھا اورضلع کے مرکز پر قبضہ کرلیا تھا۔ ہلمند میں صوبائی کونسل کے رکن میر احمد خان کی طرف سے خبر کی تصدیق کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :