سندھ میں جہاں بھی جرائم پیشہ افراد ہونگے کارروائی ہوگی ،سید مراد علی شاہ
رینجرز کا معاملہ جلد حل ہو جائیگا ،پہلی ترجیحی امن وامان کی صورت حال کو بہتر کرنا ہے،اب صوبے میں کرپشن نہیں ہوگی ،کوئی افسر پکڑا گیا تو سخت کارروائی کریں گے ،وزیراعلیٰ سندھ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ،صوبے میں امن ہوگا تو ترقی ہوگی ،بہت سے چیلنجر ز درپیش ہیں ،تمام سیاسی جماعتیں مل کر کام کریں ،سندھ پر لگے دھبے صاف کروں گا، گڑھی خدا بخش میں حاضری کے بعد کارکنوں سے خطاب ،میڈیا سے گفتگو
پیر 1 اگست 2016 10:29
گڑھی خدا بخش( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واضح پیغام دیا ہے کہ سندھ میں جہاں بھی جرائم پیشہ افراد ہوں گے ان کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی کریں گے۔اب ہمارے صوبے میں کرپشن نہیں ہوگی ،اگر کوئی افسر اور سیاسی رہنما کرپشن میں پکڑا گیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے ۔اتوار کے روز نئے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور اپنے نئے عزم کا اعدہ کیا ۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کارکنوں سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس منصب پر پہنچنے پراللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہیں،انہوں نے بے نظیربھٹو سے عوام کی خدمت کا سبق سیکھا ہے ، پیپلزپارٹی کی حکومت اپنے شہید رہنماوٴں کے اصولوں پرچلے گی، پیپلزپارٹی کا ایک ہی مقصد ہے وہ ہے عوام کی خدمت ، ہمارے پاس وسائل بہت ہیں اورحکومت کو چیلنجز بھی کئی درپیش ہیں اورہم ہرمسئلہ حل کریں گے، ہمیں عوام کی خدمت کے لیے جوعرصہ ملا ہے اس میں کچھ کردکھائیں گے، لوگوں کوبہت جلد فرق نظرآئے گا۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 1 اگست 2016 کی مزید خبریں
-
وزیر زراعت خیبر پی کے سردار اکرام گنڈہ پور نے الزامات پر وزیر مال علی امین گنڈہ پور کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا
-
خیبرپختونخواء میں تحریک انصاف کی حکومت ناکام نہیں ہوئی،پرویزخٹک
-
آئندہ صوبے میں کرپشن نہیں ہونے دیں گے،دہشت گردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،مراد علی شاہ کا عزم
-
وی آئی پی کلچر کے خاتمے کے دعوے ہوا میں
-
کرم ایجنسی ، پولیٹیکل انتظامیہ کا افغان مہاجرین کو ایک ہفتے میں پاکستان سے نکلنے کا حکم
-
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود الر شید نے صحت اور ہسپتالوں سے متعلق وزیر اعلیٰ پنجاب سے سات سوالوں کا جواب مانگ لیا
-
لاہور، فائیو سٹار ہوٹل کے باتھ روم میں کنیئرڈ کالج کی طالبہ کی پراسرار موت خودکشی تھی یا قتل؟ پولیس 2روز گزر نے کے باوجود معمہ حل نہ کرسکی
-
امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام
-
آپریشن ضرب عضب سے پاکستان میں دہشت گردوں کیلئے زمین تنگ ہو چکی،آرمی چیف
-
صدرمملکت نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2016 پردستخط کردئیے
-
اسلام آباد، تحریک انصاف کی پارٹی قیادت کا اعلیٰ سطحی اور اہم اجلاس، پانامہ لیکس کی تحقیقات اور 7 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک کے اہم پہلووٴں پر غور
-
عوامی تحریک کا 6اگست سے حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
-
قندیل بلوچ قتل کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا
-
سندھ میں جہاں بھی جرائم پیشہ افراد ہونگے کارروائی ہوگی ،سید مراد علی شاہ
-
رینجرزکوبہت جلداختیارات دے دیئے جائیں گے،مولابخش چانڈیو
-
تحریک انصاف سمیت دیگر حکومت مخالف جماعتوں کی احتجاجی تحریک کو نا کام بنانے کیلئے حکومت نے بھی لائحہ عمل تیار کرلیا
-
آٹھ سال میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے فوج آئی تو مٹھائیاں بٹیں گی ،پرویز مشرف
-
سعودی عرب ،تنخواہیں نہ ملنے کے باعث سینکڑوں پاکستانی فاقہ کشی پر مجبور
-
غزالہ خان کا مذاق اڑانے پر ٹرمپ کو تنقید کا سامنا
-
اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات سے قبل فلسطینی صدر کے دو مطالبات
-
بغیر پیراشوٹ کے 25 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ
-
افغان فورسز نے ہلمند کے طالبان زیر قبضہ ضلع کا کنٹرول پھرسنبھال لیا
-
امریکی ایجنسیوں نے سرمایہ کاری کمپنی گولڈ مین سچس کو بینکنگ سرمایہ کاری کے حوالے سے نوٹس جاری کر دیئے
-
پیراگوئے کا منشیات فروش قیدی کے لیے بنایا گیا شاہانہ قیدخانہ منظر عام پر آ گیا
-
ممبئی ،فلم میکر پروڈکشن ہاؤس راج شری فلمز کے مالک انتقال کر گئے
-
کینیڈا: سیاہ فام شخص کی ہلاکت کیخلاف سینکڑوں افراد کا مظاہرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.