وہاڑی میں بھائی نے پسند کی شادی کرنے پر اپنی دو بہنوں کو غیرت کے نام پر قتل کردیا
ناصر حسین اپنی دو بہنوں غزالہ اور کوثر کو برادری سے باہر شادی کرنے پر قتل کرکے فرار ہوگیا، پولیس ماڈل قندیل بلوچ کے اپنے بھائی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل کے بعد خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں ، متعدد سیاستدانوں کی جانب سے حکومت پر تنقید ، سخت قوانین بنانے کا مطالبہ
اتوار 31 جولائی 2016 11:10
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جولائی۔2016ء ) صوبہ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں بھائی نے پسند کی شادی کرنے پر اپنی دو بہنوں کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کردیا۔میٹرو پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او مہر ریاض کا کہنا ہے کہ ناصر حسین اپنی دو بہنوں غزالہ اور کوثر کو برادری سے باہر شادی کرنے پر قتل کرکے فرار ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ مقتولین کے والد عطا محمد بھٹی نے اپنے بیٹے ناصر حسین کے خلاف، 22 سالہ غزالہ اور 20 کوثر کو ان کی شادی کی باضابطہ تقریب سے چند روز قبل قتل کرنے پر میٹرو پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی۔
انہوں نے کہا کہ ناصر نے گزشتہ روز اپنی دونوں بہنوں کو فائرنگ سے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے، تاہم یہ واضح طور پر غیرت کے نام پر قتل کا کیس ہے۔(جاری ہے)
مقتولین کے والد عطا محمد نے صحافیوں کو بتایا کہ ناصر نے سب کچھ تباہ کردیا۔واضح رہے کہ اب تک ملک میں غیرت کے نام پر قتل کے کیسز کے ملزمان، جن میں عام طور پر خاتون کو اس کے اپنے قریبی رشتہ دار ہی قتل کرتے ہیں، گرفتاری کے چند روز بعد ہی اس لیے آزاد ہوجاتے ہیں کیونکہ مقتولہ کے ورثا اسے معاف کردیتے ہیں۔
ماڈل قندیل بلوچ کے اپنے بھائی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل کے بعد خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور متعدد سیاستدانوں کی جانب سے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اس حوالے سے سخت قوانین بنائے۔اسی سلسلے میں 21 جولائی کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اراکین پر مشتمل کمیٹی نے غیرت کے نام پر قتل اور انسداد عصمت دری کے دو بل متفقہ طور پر منظور کیے تھے، جن کی اگست کے اوائل میں سینیٹ سے منظوری بھی متوقع ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 31 جولائی 2016 کی مزید خبریں
-
مکسڈ مارشل آرٹس: ہندوستانی حریف کو پاکستانی فائٹر سے شکست
-
البرٹو ڈیل ریو ڈبلیو ڈبلیو ای چھوڑنے کے لیے تیار؟
-
چین میں 50 معاہدوں پر دستخط قابل مذمت ہے،زمرک خان اچکزئی
-
آصف علی زرداری نے سید نوید قمر کو قومی اسمبلی میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا
-
لاہور،بچوں کی سکیورٹی اور گمشدگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے انجینئر جنرل آف پولیس پنجاب نے نئی پالیسی کی منظوری دیدی
-
ججز اللہ کو حاضر و ناظر جان کر میرٹ کے مطابق فیصلے کریں، جسٹس سید منصور علی شاہ
-
کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے اسلام آباد، ملتان اور کراچی میں 25 فیکٹریوں پر چھاپے
-
وہاڑی میں بھائی نے پسند کی شادی کرنے پر اپنی دو بہنوں کو غیرت کے نام پر قتل کردیا
-
بہاولپور، کانگو وائرس قابو سے باہر ہو گیا،ڈاکٹر بھی فوت ہوگیا، ہلاکتوں کی تعداد دو ہوگئی
-
گاڑی2ماہ میں فراہم نہ کرنے پر کمپنی کو2فیصد جرمانہ ہوگا
-
وزیراعظم نواز شریف نے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی
-
لاڑکانہ، دہشتگردوں کی کارروائی میں رینجرز اہلکار شہید، 13 زخمی
-
حکومت،رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے درمیان مذاکرات کامیاب
-
رینجرز اختیارات میں توسیع کے مسئلے کو بلاوجہ متنازعہ بنا دیا جاتا ہے،چوہدری نثار
-
رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان ، شرح سود 5.75 کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان
-
سندھ کی 17 رکنی کابینہ تشکیل دے دی گئی
-
خیبر ایجنسی، باراتیوں کی بس سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے جاں بحق افراد کی تعدا د26 ہوگئی ، تین افراد زخمی
-
قندیل بلوچ قتل کیس، مرکزی ملزمان اور مقتول کے بھائی اور کزن کی پولی گرافک رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نئی صوبائی کابینہ اراکین کے ساتھ بلاول بھٹو سے ملاقات
-
چترال میں افغان طالبان کے دوسرے روز بھی حملے، 5 چرواہے جاں بحق
-
فرانس حملے: ایک پاکستانی سمیت داعش کے 2مشتبہ ارکان پر دہشت گردی کے الزامات عائد
-
کرپشن کے خلاف سیٹنڈ نہ لیا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں،عمران خان
-
ڈھاکہ کیفے حملہ میں کسی پاکستانی کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے،بنگلہ دیشی سفیر
-
امریکا میں بجلی کی تاروں سے ٹکر کرگرم ہوا کے غبارے میں آگ لگنے سے ، 16افراد ہلاک
-
ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد حکومت کا تمام فوجی اسکولز بند کرنے کا فیصلہ
-
حلب سے درجنوں خاندانوں کا محفوظ انخلاء شروع
-
امریکا میں پارٹی کے دوران فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ، حملہ آور گرفتار
-
دنیا کی ایسی انوکھی عمارت جو ہر گھنٹے میں اپنی شکل بدل لیتی
-
طالبان سربراہ ملا منصور کی موت نے افغانستان میں جاری لڑائی میں شدت پیدا کر دی، امریکہ کا اعتراف
-
ترکی، فوجی بیس پر حملہ آور 35 عسکرت پسند ہلاک
-
برونڈی میں تشدد روکنے کے لیے اقوام متحدہ کی پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ
-
بھارت، چار افراد کا خاتون پر تشدد ، پیشاب پلا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.