آصف علی زرداری نے سید نوید قمر کو قومی اسمبلی میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا

اتوار 31 جولائی 2016 11:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جولائی۔2016ء )پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے رکن قومی اسمبلی سابق وفاقی وزیر سید نوید قمر کو قومی اسمبلی میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پی پی پی پی کے صدر کی پولیٹیکل سیکریٹری رخسانہ بنگش نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔