ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد حکومت کا تمام فوجی اسکولز بند کرنے کا فیصلہ

اتوار 31 جولائی 2016 11:34

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جولائی۔2016ء) ترکی کی حکومت نے ناکام بغاوت کے بعد تمام فوجی اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ملٹری سکولز کی جگہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ تمام فوجی کمانڈر وزیر دفاع کو رپورٹ کریں گے اور اس اقدام سے فوج مکمل طور پر سویلین کنٹرول میں آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اختیارات کی حامل ملٹری فورس کا سائز بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ملٹری فورس کے اسلحے میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی تبدیلیوں سے فوج مزید مضبوط ہوگی‘ فتح اللہ گولن محض ایک مہرا ہے اس کے پیچھے ماسٹر مائنڈ موجود ہے۔ فیصلہ کل سرکاری گزیٹ میں شایع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :