کرپشن کے خلاف سیٹنڈ نہ لیا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں،عمران خان

آگاہی مہم چلا کر پہلے لوگوں کو کرپشن کے نقصانات سے آگاہ کریں گے،اب کرپشن کے خلاف تحریک چلی تو روکے گی نہیں نیب کی وجہ سے کرپشن پڑھ رہی ہے،شادی کر رہا ہوں بینک نہیں لوٹ رہا کہ چھپاؤں، شادی شدہ زندگی پر اعتماد ہے، انٹرویو

اتوار 31 جولائی 2016 11:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جولائی۔2016ء) پاکتان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کے اگر آج کرپشن کے خلاف سیٹنڈ نہ لیا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں، آگاہی مہم چلا کر پہلے لوگوں کو کرپشن کے نقصانات سے آگاہ کریں گے،اب کرپشن کے خلاف تحریک چلی تو روکے گی نہیں۔

(جاری ہے)

میرا شادی کا ارادہ ہے شادی کر رہاہوں بینک نہیں لوٹ رہا کہ اسے چھپاؤں گا، نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ کرپشن کے خلاف تحریک کا آزاد کشمیر کے انتخابات سے کوئی تعلق نہیں، 7اگست کو ہماری کرپشن کے خلاف تحریک کا آغاز ہو گا اور ہم پہلے لوگوں میں آگاہی مہم شروع کر رہے تھیں، انہوں نے کہا کہ 7اگست کو ہم پشاور سے راولپنڈی تک سفر کریں گے ہماری کوشش ہے کہ ٹی او آر پر اتفاق ہو انہوں نے کہا ہم ابھی لوگوں کو کرپشن کے اثرات سے اگاہ کر رہے ہیں، ہمارا اڑھائی کروڑ بچہ سکولوں سے باہر ہے، ملک میں بے روزگاری مہنگائی ہے یہ سب کرپشن کی وجہ سے ہے، انہوں نے کہا کہ اگر آج لوگ کرپشن کے خلاف نہیں لڑیں گے تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں، عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ بچے تقریب22لاکھ مدرسوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ صرف ایک سلییس ہو مدرسوں سے تعلیم حاصل کرنے والے اچھی نوکریاں نہیں لے سکتے ہم مدارس میں بچوں کو سائنس اور دیگر علوم بھی پڑھانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا انتخابات میں ہمیشہ وہی پارٹی انتخابات جیتی ہے جس کی وفاق میں حکومت ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ میں شادی کر رہا ہوں کوئی بینک نہیں لوٹ رہا کہ چھپاؤں گا، میرا شادی کرنے کا ارادہ ہے، شادی شدہ زندگی پر اعتماد ہے، شادی میں اصل خوشی ملتی ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے 20سال جہدوجہد کی اور 2013میں پہلی بار ملک کی دوسری بڑی پارٹی کے طور پر میری جماعت سامنے آئی میں نواز شریف کی طرح آمر کے ہاتھوں چوسنی لی کر نہیں آیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں ادارے کام نہیں کر رہے، نیب کی وجہ سے کرپشن پڑھ رہی ہے، الیکشن کمیشن کو منتخب کرنا سیاستدانوں کا کام نہیں دو پارٹیوں کی بجائے سپریم کورت کو الیکشن کمیشن کے ممبران کو مقرر کرنا چاہیے، دو پارٹیوں کی جانب سے منتخب کرنے کا مطلب اپنے ایمپائر کھڑے کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرر کے لیے جس طرح کی مشاورت ہوئی اس سے مطمئن نہیں، اب جو ہونا تھا وہ ہو گیا اب ان کی پر فارمنس دیکھیں گے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں نواز شریف ، کیپٹن صفدر کے خلاف ریفرنس دائر کر رہے ہیں، ہم سپریم کورٹ میں بھی جائیں گے، انہوں نے کہا کہ نیب جانبدار ہے، اسحاق ڈار پر مقدمے میں بغیر وجہ سے انہیں بری کر دیا گیا، انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے انتخابات میں تاریخی دھاندلی کی ہم نے احتجاج کیا، ان کا کہنا تھا کہ پانامہ ہم نے نہیں کیا پانامہ کے ٹی او آر کے لیے پہلے پارلیمنٹ گئے بعد ہم نیب گئے، لیکن کچھ نہیں ہوا، اب ہم سپریم کورٹ بھی جائیں گے، پانامہ پر نواز شریف کا پورا خاندان جھوٹ بول رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں میٹرو پر کرپشن ہوئی، ریلوے میں 10ارب کی چوری ہوئی، لیکن کسی کو نہیں پکڑا گیا، انہوں نے کہا کہ اب تحریک چلے گی تو یہ نہیں رکے گی، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 600بچے اغوا ہو چکے لیکن کوئی پرسان حال نہیں، خیبر پختوانخوا کی پولیس مثالی ہے، ہم اب پولیس ایکٹ لے کر آر ہے ہیں، ہم ایک آزاد احتساب کمیشن لے کر آرہے ہیں کرپشن کی نشاندھی کرنے والوں کو انعامات دیں گے۔

متعلقہ عنوان :