اقتصادی راہداری منصوبے ، لکی سیمنٹ کا پیداوار میں اضافے کا فیصلہ

کمپنی کراچی میں تین نئے پلانٹس لگا کر اپنی پیداواری صلاحیت میں سالانہ ساڑھے بارہ لاکھ ہزار ٹن اضافہ کر دیا گیا

ہفتہ 30 جولائی 2016 10:15

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جولائی۔2016ء ) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں میں سیمنٹ کی بڑھتی طلب کو دیکھتے ہوئے لکی سیمنٹ نے اپنی پیداواری صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ کمپنی 3 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ لکی سیمنٹ کراچی میں ایک نیا پلانٹ لگا کر اپنی پیداواری صلاحیت میں سالانہ 12 لاکھ 50 ہزار ٹن اضافہ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیئے کے مطابق کمپنی پنجاب میں 22 لاکھ 50 ہزار ٹن سیمنٹ کی پیداواری صلاحیت کے ایک منصوبے پر پہلی ہی سے کام کر رہی ہے۔

اس طرح یہ پراجیکٹس مکمل ہونے پر کمپنی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 1 کروڑ 13 لاکھ ٹن سالانہ تک پہنچ جائے گی۔ لکی سیمنٹ کے جاری اعلامیئے کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں میں سیمنٹ کی بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھتے ہوئے کمپنی کی جانب سے پیداواری صلاحیت میں توسیع کی جا رہی ہے۔ ؂

متعلقہ عنوان :