بلوچستان میں دہشت گردوں کے دن گنے جا چکے ہیں ،کمانڈر سدرن کمانڈر

بھٹکے ہوئے عناصر دشمنوں کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں جو بچ نہیں سکیں گے،پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے وابستہ ہے ، اسپن بولدک پاکستان دشمن عناصر کی آماجگاہ بنا ہوا ہے،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا جرگے سے خطاب

ہفتہ 30 جولائی 2016 10:14

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جولائی۔2016ء )کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے دن گنے جا چکے ہیں ،بھٹکے ہوئے عناصر دشمنوں کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں ،ایسے عناصر بچ نہیں سکیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چمن میں جرگے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لیے رابطے بہت ضروری ہیں ،سب مل کر ملک کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے وابستہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسپن بولدک پاکستان دشمن عناصر کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔